Live Updates

حکومت عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، خواجہ سلمان رفیق

ہفتہ 28 جون 2025 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں 17 واں سینٹ اجلاس منعقد ہوا۔ سینٹ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ سے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن سدرہ سلیم، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر محمد عمران، پروفیسر محمد معین، پنجاب پبلک سروس کمیشن سے عصمت طاہرہ، فیکلٹی ممبران اور ملحقہ ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وڈیو لنک کے ذریعے ہائر ایجوکیشن کمیشن، محکمہ فنانس سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ادارہ کی کارکردگی پر مبنی پریزنٹیشن پیش کی۔سینٹ اجلاس کے دوران 16 ویں سینٹ اجلاس کے منٹس کی منظوری دے دی گئی۔سینٹ اجلاس کے دوران ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ملازموں کے رولز ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کیلئے سینٹ ممبر کی تعیناتی اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیچنگ اسٹاف کی تعیناتی کیلئے کرائی ٹیریا کی منظوری دے دی گئی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صحت کے شعبہ پر خاص توجہ دی گئی ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات