سینئر صحافی جاوید اصغر چوہدری کے والد کو ڈیفنس فیز 2قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

نماز جناز ہ میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں ،صحافیوں ،مرحوم کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

ہفتہ 28 جون 2025 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکرٹری جاوید اصغر چوہدری کے والد محترم اصغر چوہدری کو ڈیفنس فیز 2قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔قبل ازیں ان کی نماز جنازہ قباء مسجد ڈیفنس فیز 2میں اداکی گئی ۔نماز جنازہ میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری سہیل افضل خان ،جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف ،سابق سیکرٹریز مقصود یوسفی ،رضوان بھٹی ،عامر لطیف ،سینئر صحافی مظہر عباس ،ایوب جان سرہندی ،حامد الرحمن ،نصر اللہ چوہدری ،شمس کیریو ،کے یو جے ے سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری ،مشتاق سہیل ،نصیر احمد ،اشرف بھٹی ،صلاح الدین ،انجم وہاب ،نعمت خان،،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے علی مراد ،جاوید بلوچ ،پی آئی اے ایئرلیگ کے رہنما ریحان بٹ سمیت صحافیوں ،مرحوم کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی فاتحہ سوئم آج (اتوار)جاوید چوہدری کی رہائش گاہ پلاٹ نمبر 124بلاک ایچ فیز 2ڈیفنس ویو کراچی میں ہوگی ۔دریں اثناء کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے پریس کلب کے سینئر ممبر اور پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکرٹری جاوید اصغر چوہدری کے والد محترم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم جاوید اصغر چوہدری اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔ آمین یارب العالمین