
ں*سرکاری ملازمین کی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل کیا جائے ورنہ سخت سے سخت احتجاج کریں گے
ہفتہ 28 جون 2025 18:10
(جاری ہے)
ملازمین کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق گرینڈ الائنس ضلع اوستا محمد کے آرگنائزر محبوب علی ترین جنرل سیکریٹری عبداللہ پندرانی ڈپٹی آرگنائزر معشوق علی جمالی محمد عثمان عمرانی صادق علی جمالی جاوید احمد سومرو امجد علی سومرو و دیگر نے پریس کلب می پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ الائنس نے اپنی چارٹر آف ڈیمانڈ بجٹ سے 3 مہینے پہلے صوبائی حکومت کو پیش کی اور مختلف ٹائم میں حکومت وقت کو یاد دہانی کرائی گئی مگر حکومت نے کہا آپ کے تمام مطالبات جائز ہے انشااللہ مطلقہ فورم سے منظوری لی جائے گی گرینڈ الائنس 33 تنظیموں پر مشتمل ہے جن کے مختلف احتجاج کے مراحل ہیں جس میں ہاتھوں میں سیاہ پٹیاں باندھنا ریلی ٹوکن احتجاج اور پریس کانفرنس اور بھوک ہڑ تالی کیمپس اور قانونی آئینی طریقہ کار اپنایا گیا مگر حکومت نے وعدے کیئے وہ بھی ٹی وی کیمرے کے سامنے پھر حکومت اپنی وعدوں سے چند گھنٹوں میں انحراف کرلیا جس کے بعد ملازمین سڑکوں پر آئے جن پر میڈیا نے بھی دیکھا کہ حکومت نے محنت کش با شعور اور پر امن ملازمین پر تشدد کیا وہ دن ملازمین کے لیے سیاہ دن تھا اس دن ملازمین کے جذبے کو نہیں بلکہ ملازمین کی ہڈیاں توڑی گئیں مگر حکومت کا ظلم ختم نہیں ہوا اور مذاکرات کے لیے قائدین کو بلا کر انہیں گرفتار کیا گیا ملازمین کس کو اپنی فریاد اور درد سنائیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گرفتار ملازمین کو فوری رہا کیا جائے اور ملازمین پر ہونے والے تشدد کی آزادنہ تحقیقات کی جائے اور 30 پرسنٹ DRA کو فل فور منظور کیا جائے۔

مزید اہم خبریں
-
شمالی وزیرستان میں 30 شدت پسند ہلاک کر دیے، پاکستانی فوج
-
کینال روڈ پر موجود درخت دہائیوں پرانے اور ماحول دوست ہیں،لاہور ہائیکورٹ کا درخت نہ کاٹنے کے احکامات
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
کراچی، 5 منزلہ عمارت کے ملبے سے 4لاشیں نکال لی گئیں، مزید افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
-
پاک فوج عظیم ادارہ ہے جس میں مضبوط خود احتسابی ہے، فوج جو کرتی ہے وہ عوام کے بہتر مفاد میں کرتی ہے، کیپٹن ایمان درانی
-
بھارت میں سیلاب سے ساٹھ سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
-
عمران خان کی قید عام قیدی سے بھی سخت ہے ان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی، علیمہ خان
-
لاہور میں جرائم کی شرح میں زبردست کمی ہوئی ہے،پولیس کا دعویٰ
-
9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کر دیا گیا
-
عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا،طلال چوہدری کا دعویٰ
-
عمران خان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی،علیمہ خان
-
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا اضافی تنخواہ لینے سے انکار،وزیراعظم کو خط لکھ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.