محرم کے جلوسوں کیلئے اسلام آباد پولیس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات

ڈی آئی جی کا امام بارگاہوں و روٹس کا دورہ، افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

ہفتہ 28 جون 2025 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہوں اور جلوسوں کے مجوزہ روٹس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان، زونل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تمام افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ محرم کے جلوسوں کے روٹس کو مکمل کارڈن میں رکھا جائے گا اور روشنی و دیگر ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی کے لیے فول پروف اقدامات کیے ہیں اور وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور امن و امان کا قیام ہماری ترجیح ہے۔