کمشنر سرگودہا ڈویژن اور ریجنل پولیس آفیسرکا محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع بھکر کا دورہ

ہفتہ 28 جون 2025 18:50

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد جہانزیب اعوان اور ریجنل پولیس آفیسر آصف شہزاد نے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع بھکر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمحمد اشرف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد رفیق اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران وفد نے محرم روٹس اور دربار قصر زینبؑ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر مہتمم دربار قصر زینبؑ سید سکندر رضا نقوی نے انتظامی و مذہبی امور سے متعلق آگاہ کیا۔کمشنر سرگودہا ڈویژن اور آر پی او سرگودہا ڈویژن نے محرم الحرام کے سلسلہ میں مجالس و جلوسوں کے مقامات پر کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیااور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ فول پروف سکیورٹی، صفائی، روشنی، طبی امداد اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق جلوسوں اور مجالس میں شریک عزاداروں کو مکمل سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی خصوصی ترجیح ہے۔کمشنر سرگودہا نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا ءکو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔\378