مون سون بارشوں میں ڈینگی سے بچاؤبارے سرگرمیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 28 جون 2025 18:50

خانیوال 28 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمٰی سلیمان کی زیرصدارت انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈینگی سے بچاؤ،مون سون بارشوں میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بدلتے موسم میں انسدادڈینگی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر میں ان ڈور،آؤٹ ڈورسرویلینس کو یقینی بنایا جائے،ڈینگی لاروا کی سائیٹس اور ہاٹ سپاٹس کی مؤثر نگرانی کی جائے،ڈینگی کیسز کے مریضوں کی کیس ہسٹری کو ضرور پرکھا جائے،ہیلتھ سٹاف انسداد ڈینگی کی احتیاطی تدابیر کی تشہیر ضرور کریں،انسداد ڈینگی اجلاس میں اداروں کے سربراہوں کی شرکت یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفیٰ سیہڑ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ہادی حسن،ڈاکٹر حشام خالد،ڈاکٹر فرحان سمیت متعلقہ محکموں کےافسران شریک تھے۔\378

متعلقہ عنوان :