عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 16ڈالر کی کمی سے 3ہزار 276ڈالر کی سطح پر آگئی

ہفتہ 28 جون 2025 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 16ڈالر کی کمی سے 3ہزار 276ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 600 روپے کی کمی سے 3لاکھ 49ہزار 400روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1ہزار 371روپے گھٹ کر 2لاکھ 99ہزار 554روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 782روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 242روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ عنوان :