!غیر سرکاری تنظیم بی آئی ایس ڈی کے زیر اہتمام نوجوان خواتین کے معاشی بااختیار بنانے اور کم عمری میں زبردستی کی شادیوں کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ

ہفتہ 28 جون 2025 20:15

`ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) غیر سرکاری تنظیم بی آئی ایس ڈی کے زیر اہتمام نوجوان خواتین کے معاشی بااختیار بنانے اور کم عمری میں زبردستی کی شادیوں کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نوجوان خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور انہیں اپنے کاروبار کے آغاز و فروغ کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرنا تھا اس پروگرام کا انعقاد سیو دا چلڈرن اور ایس پی او کی معاونت سے کیا گیا منعقدہ ورکشاپ میں نصیراباد کے یونین کونسل شہزادہ خان عمراںی،بیدار اور یوسی جھڈیر کی کمیونٹی کی 75 نوجوان خواتین نے شرکت کی، جنہیں کاروباری تربیت، مالی منصوبہ بندی، مارکیٹنگ کی حکمت عملی اور مقامی وسائل کے مثر استعمال جیسے موضوعات پر تفصیلی رہنمائی دی گئی تربیتی سیشنز میں یہ بھی سکھایا گیا کہ کس طرح محدود وسائل کے باوجود چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کیا جا سکتا ہے، اور اسے بتدریج کامیاب برانڈ میں کیسے بدلا جا سکتا ہے تقریب میں مقررین نے کم عمری اور جبری شادی جیسے مسائل پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ معاشی خودمختاری کس طرح خواتین کو باعزت زندگی گزارنے، بہتر فیصلے کرنے اور اپنی زندگی کے بارے میں خود اختیار حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے اس موقع پر شرکا نے اس نوعیت کے مزید تربیتی سیشنز کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات نوجوان خواتین کو باوقار مستقبل کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں تقریب کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے، اور آئندہ بھی اسی طرح کے تعاون اور رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :