ج*بلوچستان گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

ہفتہ 28 جون 2025 20:15

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) بلوچستان گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام میل اور فیمیل ملازمین نے تنخواہوں، پنشن میں اضافے دیگر مطالبات اور الائنس کے عہدیداروں، رہنمائوں کی رہائی کے حق میں ہفتے کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرے میں مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے میل اور فی میل ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھیں مظاہرین نے اپنے مطالبات ، تنخواہوں، پنشن اور دیگر مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے پر امن احتجاج کے دوران اس پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد الائنس کی قیادت مرکزی رہنمائوں اور دیگر کو گرفتار کرکے مچھ اور دیگر جیلوں میں پابند سلاسل رکھ کر ان پر غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور حکومت فوری طور پر ہمارے جائز مطالبات جس میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے علاوہ دیگر مطالبات جس میں گرفتار قائدین اور دیگر کی رہائی بھی شامل ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی تشویش دور ہوسکے۔

(جاری ہے)

مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔