ہمارے بچوں کا تحفظ نہ کرنے پر پولیس فورس کی کمزوریاں واضح طور پر عیاں ہوتی ہیں ،یعقوب خان ناصر

ہفتہ 28 جون 2025 21:45

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما ء رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ گیارہ سال کے بچے مصور خان کاکڑ کے لرزہ خیز قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہماری پولیس نے خود اعتراف کیا ہے کہ ہم وہ کچھ نہ کرسکے جو مغوی بچے کی بازیابی کیلئے کرنی چاہیے تھی انہوں نے کہا کہ آٹھ ماہ گزرنے کے باجود بچے کو بازیاب نہ کراسکنے پر ہماری پولیس کی بے بسی پر سوالیہ نشان تو بنتا ہے ہمارے بچوں کا تحفظ نہ کرنے پر پولیس فورس کی کمزوریاں واضح طور پر عیاں ہوتی ہیں اج ہمارا معاشرہ لاقانونیت کیجانب گامزن ہے اغواہ کار انسان کہلانے کیبھی لاحق نہیں وہ درندے اور وحشی ہیں حکومت بلوچستان فوری طور پر اغواء کاوں کے خلاف ایکشن لیکر انھیں کیفرکردار تک پہنچاکر والدین اور ورثائ کو انصاف دلائیں انہوں نے کہا کہ آج ملک اور صوبے میں قانون کی عملداری نہ ہونے کے برابر ہے جو کہ ہمارے لیے لمحہ فکر بات ہے ملک اور صوبے میں قانون تو موجود ہے لیکن عمل کا نام ونشان نہیں جس پر دکھ اور افسوس ہے بچے ہمارے انے والے مستقبل ہیں لیکن ہم انکا تحفظ نہیں کر پارہے انہوں نے کہ کہ اغواہ کے واقعہ میں جنتنے بھی بااثر گروہ ملوث ہوں انکے خلاف بلاتفریق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں اپریشن کیا جائے ہم سب اس دردناک اور غم کی گھڑی میں شہید بچے کے ورثاء کے ساتھ برابر کے شریک ہیں حکومت بچے کے لواحقین کے دکھ کو کم کرنے کیلئے انکی مامی امداد بھی کرے۔