صوابی، پانی کی بالٹی میں شیر خوار بچی ڈوبنے سے جاں بحق

ہفتہ 28 جون 2025 21:45

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)موضع زیدہ میں گھر کے اندر پانی کی بالٹی میں شیر خوار بچی ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے باچا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن جہاں پر ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی ، 9 ماہ کی شیر خوار جاں بحق بچی حولہ نام سے ہوئی ہے ، بچی گھر میں موجود بالثی میں نہا رہی تھی کہ اس دوران بالٹی میں موجود گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔