ح*میران شاہ، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے امن جرگہ کا انعقاد

ہفتہ 28 جون 2025 22:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء)میران شاہ، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے امن جرگہ کا انعقاد،جرگہ میں قبائلی عمائدین و مشران سمیت ضلعی انتظامیہ کے عہداداران کی کثیر تعداد میں شرکت۔شرکائ نے متفقہ طور پر علاقے میں امن وامان کی فضائ کو برقرار رکھنے اور فتنہ الخواراج کو جڑ سے اکھاڑنے تک پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

شرکائ نے پاک اور سیکورٹی فورسز کی غیرمتزلزل جذبے کو سراہتے ہوئے شہدائ اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیاجنرل آفیسر کمانڈنگ میران شاہ میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل افیسر کمانڈنگ میران شاہ نے شمالی وزیرستان میں امن کے لئے قبائلی عمائدین و مشران خصوصاً نوجوانوں کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

شرکائ نے علاقہ سے ترقیاتی منصوبوں اور صحت و تعلیم کیلے پاک فوج کے مثالی کردار پر شکریہ ادا کیا۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ متھرا کی حدود متھرا چوک میں فریق اول عیسی خیل اور فریق دوم واہ واہ خان کے مابین مارکیٹ اور جائیداد کے تنازعہ پر کراس فائرنگ کا واقعہ پیش ایا ہیکراس فائرنگ سے دونوں فریق کے دو افراد بحت رواں اور لعل زن جان بحق جبکہ دو سراج اور صبر خان زخمی ہو گئے ہیںاطلاع ملتے ہی پولیس ای پی سی بکتر بند گاڑی میں فوری موقع پر پہنچ کر مسلح افراد نے اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیںپولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا ہے مزید تفتیش جاری ہے