مسجد نبوی میں سمر قرآن پروگرام، رجسٹریشن کا آغاز

اتوار 29 جون 2025 08:50

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) الحرمین الشریفین میں دینی امور کے ادارے کی جانب سے مسجد نبوی میں قرآن کریم کو درست تلفظ کے ساتھ پڑھنے کےلیے سمر قرآن پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عاجل نیوز کے مطابق الحرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے قرآنی تعلیم پروگرام کا افتتاح کیا جس کا آغاز پیر 5 محرم الحرام 1447 سے ہوگا جو 15 صفر تک جاری رہے گا۔قرآن کریم کو درست تلفظ سے پڑھنے اور تلاوت کے طریقوں کو جاننے کےلیے پروگرام کا آغاز مسجد نبوی میں کیا گیا ہے جہاں دینی و علوم قرآت کے ماہرین موجود ہوں گے۔پروگرام میں شمولیت کے خواہشمندوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :