اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بڑا مظاہرہ

مظاہرین کی غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر حکومت پر کڑی تنقید

اتوار 29 جون 2025 11:25

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر حکومت پر کڑی تنقید کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت سے غزہ جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔