سعودی عرب کی نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف تشدد پر حملوں کی شدید مذمت

اتوار 29 جون 2025 11:25

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)سعودی عرب نے فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد کی شدید مذمت اور سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے خاص طور پر مشرقی رام اللہ کے گائوں کفر مالک میں پیش آنے والے حالیہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔سعودی عرب نے غزہ میں نہتے شہریوں کے خلاف اسرائیلی تشدد اور بے گھر افراد کو پناہ دینے والے مقامات کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات پر بھی اپنی شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :