حضرت عمرؓکا طرزِ حکمرانی اقوام عالم کیلئے مشعل راہ ہے‘حا فظ عمر شیر فاروقی

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا عہدخلافت اسلام کا سنہری باب ہے‘ رہنما سنی علماء کونسل

اتوار 29 جون 2025 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)سنی علما ء کونسل بیدیاں روڈ مانوالا کے صدر حا فظ عمر شیر فاروقی نے کہاہے کہ حضرت عمرؓکا طرزِ حکمرانی اقوام عالم کیلئے مشعل راہ ہے،سیدنا فاروق اعظمؓکی ساری زندگی، جہاد اور حق و باطل میں فرق و امتیاز سے عبارت رہی ہے، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا عہدخلافت اسلام کا سنہری باب ہے ۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حضرت عمرکا طرزِ حکمرانی شخصی نہیں بلکہ جمہوری تھا۔

(جاری ہے)

حکمرانی کا جمہوری انداز ہی تعلیماتِ اسلام کے موافق ہے شخصی حکمرانی میں عوام کی رائے شامل نہیں ہوتی اور ایک شخص ہی تمام تر معاملات میں کل اختیارات اور تمام قضایا اور فیصلہ جات کا مالک ہوتا ہے آپؓ الصلوجامع کے الفاظ کے ذریعے ایک اعلان کراتے تھے جس کے مطابق لوگ مسجد نبویؐ میں جمع ہوجاتے پھر آپ رضی اللہ عنہ دو رکعت نماز نفل ادا کرتے تھے اس کے بعد اپنا مدعا اور مقصد لوگوں کے سامنے بیان کرتے آپؓ معمولی اور روزمرہ کے فیصلے اسی مجلس میں کیا کرتے تھے جو اسلامی دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ حکمران ملک کو بحرانوں سے نکا لنے کیلئے سیر ت سیدنا فاروق اعظمؓ کا مطالعہ کر یں۔

متعلقہ عنوان :