موسم برسات کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن کا عملہ ڈرینج لا ئینز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی میں مصروف ہے: سی او میونسپل کارپوریشن

اتوار 29 جون 2025 13:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سرگودھا ماجد بن احمد نے کہا ہے کہ مو سم بر سا ت کی آ مد کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کا عملہ صفائی کمشنر سرگودھا ڈویژن جہاں زیب اعوان کی ہدایت پر ڈرینج لا ئینز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی اور بندش کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مصروف ہے تا کہ شہر بھر میں بارشوں کی و جہ سے نکاسی آ ب کا کو ئی مسئلہ پیدا نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

سی او میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ موجودہ موسم برسات کے دنوں میں نکاسی آب کی صورتحا ل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ گٹروں کی بندش نا ہو اور سڑکوں پر پانی جمع نا ہو ۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد نےکہاکہ میونسپل کا ر پور یشن اس ضمن میں جنگی بنیادوں پر اقدا ما ت کا سلسلہ جا ر ی رکھے ہوئے ہے تا کہ با ر شوں کی و جہ سے شہریوں کو کسی قسم کی کو ئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے اور شہر کا ماحول بھی پاک صاف رہے ۔

متعلقہ عنوان :