وزیر اعظم ہنرمند پروگرام ہزاروں افراد کو با اختیار بنا رہا ہے،

اتوار 29 جون 2025 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) وزیراعظم کے ہنر مند پروگرام نے ملک بھر میں 217,000 سے زائد نوجوانوں کو تربیت فراہم کرتے ہوئے ایک قابل ذکر سنگ میل حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا، روزگار کی فراہمی میں اضافہ اور ملک کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔