مسجد نبوی میں سمر قرآن پروگرام، رجسٹریشن کا آغاز

قرآن کریم کو درست تلفظ سے پڑھنے کیلئے پروگرام کا آغاز مسجد نبوی میں کیا گیا

اتوار 29 جون 2025 14:25

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)الحرمین الشریفین میں دینی امور کے ادارے کی جانب سے مسجد نبوی میں قرآن کریم کو درست تلفظ کے ساتھ پڑھنے کیلیے سمر قرآن پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق الحرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے قرآنی تعلیم پروگرام کا افتتاح کیا جس کا آغاز پیر 5 محرم الحرام 1447 سے ہوگا جو 15 صفر تک جاری رہے گا۔قرآن کریم کو درست تلفظ سے پڑھنے اور تلاوت کے طریقوں کو جاننے کیلیے پروگرام کا آغاز مسجد نبوی میں کیا گیا ہے جہاں دینی و علوم قرآت کے ماہرین موجود ہوں گے۔پروگرام میں شمولیت کے خواہشمندوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :