عزاداروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر جہلم

اتوار 29 جون 2025 16:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) محرم الحرام کی مجالس کے لیے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے جا چکے ہیں عزاداروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ہیں ضلعی انتظامیہ اور لائسنس دار مل کر انتظامات کی نگرانی جاری رکھیں گے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے امام بارگاہ جعفریہ مشین محلہ میں مجالس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقامی لائسنس دار باقر شاہ اور جری شاہ نے ڈی سی جہلم سے گفتگو میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے امام بارگاہ انتظامیہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون اور 24 گھنٹے دستیابی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے موقع پر موجود افسران کو بہتر سے بہتر انتظامات کرنے اور فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔\378

متعلقہ عنوان :