ہرنائی لیویز فورس کی کامیاب کارروائی ، چوری ہونے والی فیلڈر گاڑی کو ژوب سے برآمد کرلیا

اتوار 29 جون 2025 17:10

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) ہرنائی لیویز فورس کی کامیاب کارروائی ، چوری ہونے والی فیلڈر گاڑی کو ژوب سے برآمد کرلیا ، گزشتہ دن فیلڈر گاڑی ہرنائی سے سنجاوی جا رہی تھی کہ 22 میل سے چوروں نے ڈرائیور سے بندوق کے زور پر ان سے چھین کر فرار ہوگئے اور گاڑی کو چوری کیا،اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے سخت ہدایات جاری کرکے ایس ایچ او حبیب اللہ رسالدار نے لیویز فورس کی مختلف چھاپہ مار ٹیمیں روانہ کی، گل زمان حوالدار اور اس کی ٹیم نے ایس ایچ او پولیس ژوب محمد ایوب مندو خیل کے ہمراہ گزشتہ دن چوری ہونے والی فیلڈر گاڑی کو برآمد کرکے ہرنائی لیویز نے گاڑی کو ہرنائی روانہ کر دیا ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے لیویز فورس کی بروقت کارروائی پر ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ لیویز کی بروقت کارروائی سے اور ایس ایچ او پولیس ژوب محمد ایوب مندو خیل کی خصوصی تعاون سے یہ کامیاب کارروائی ممکن ہوئی ہے جس پر ہم ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

\378

متعلقہ عنوان :