محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں ضلع بھکر کی پرامن فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، کمشنر سرگودھا

اتوار 29 جون 2025 18:00

سرگودھا -29 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں ضلع بھکر کی پرامن فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے دورہ بھکر کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے معزز اراکین کی محنت اور تعاون کے ثمرات عوام کو پرامن عشرہ محرم الحرام کی صورت میں میسر آئیں گے۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا آصف شہزاد بھی موجود تھے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد رفیق اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالقدیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)ارشد وٹو،اسسٹنٹ کمشنر مہتاب احمد خان ،معزز ممبران امن کمیٹی رانا آفتاب احمد خاں،سید قیصر عباس نقوی ،صاحبزادہ منصور سلطان ،صاحبزادہ عابد سلطان ،رانا محمد اشرف خاں ،زبیر محمود مغل ،مولانا قلب محمد علی شہانی،محمد اسلم مغل ،شیخ محمد ایوب ،سید ممتاز حسین شاہ،سید قلب عباس،ملک شریف،عاشق حسین کھوکھر ، حاجی ملک امیر اقبال کہاوڑ ،صفدر حسین عاصم ،قاری عبد الشکور،مولانا عبد الرحیم رضوی،حاجی محبوب احمد ملک، مہتاب احمد شاہ ،حاجی نزیر کھیمٹہ ،پیر عبد العلیم ،چوہدری یامین ،مظفر علی نقوی اورکریم حیدر شاہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر سرگودہا نے کہا کہ ضلع بھکر میں امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ اور ضلعی امن کمیٹی کی کوآرڈینیشن نہایت ضروری ہے اور اس عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔آر پی او آصف شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور اشتعال انگیزی کی روک تھام میں معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا مو ¿ثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

ضلعی امن کمیٹی پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگی اور انشاءاللہ ضلعی امن کمیٹی حسب سابق اپنی زمہ داریاں بخوبی سر انجام دے گی۔اس موقع پر معزز امن کمیٹی کے اراکین نے اجلاس میں یقین دہانی کروائی کہ عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا اور بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی اور امن و سکون کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔