ملک بھر میں بجلی کے یکساں ٹیرف کیلئے درخواست جمع

200 سے زائد یونٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے 33 روپے 10 پیسے اور 300 سے زائد یونٹس پر 37 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقررکرنے کی تجویز دے دی گئی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 29 جون 2025 18:00

ملک بھر میں بجلی کے یکساں ٹیرف کیلئے درخواست جمع
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2025ء ) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست جمع کروادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں 200 اور اس زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے اور 300 اور اس سے زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 37 روپے 99 پیسے فی یونٹ قیمت مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے، نیپرا تھارٹی وفاقی حکومت کی درخواست پر یکم جولائی کو سماعت کرے گی۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی تجویز کردہ نرخوں کی تجویز پیش کی گئی ہے، درخواست میں 700 اور اس سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے کے لیے 47 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر، 600 اور اس زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 42 روپے 76 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، 500 اور اس زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 41 روپے 62 پیسے فی یونٹ ٹیرف مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی طرف سے جمع کرائی جانے والے درخواست میں 400 اور اس سے زائد یونٹس بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے 40 روپے 20 پیسے فی یونٹ قیمت مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اسی طرح 300 اور اس سے زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 37 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کا کہا گیا ہے جب کہ 200 اور اس سے زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ قیمت مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :