محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی موثر بنانے کیلئے پولیس موبائلوں کی مرمت مکمل کرلی گئی

اتوار 29 جون 2025 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو موثر بنانے کیلئے خراب پولیس موبائلوں کی مرمت کا عمل مکمل کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ملیر نے گاڑیوں کی انسپکشن کرنے کے بعد مکمل طور پر فعال گاڑیاں تھانوں کے حوالے کردیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیسنگ کے نظام میں بہتری صرف افسران کی توجہ اور بروقت فیصلوں سے ممکن ہے، گاڑیوں اور دیگر سہولیات کو موثر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے تاکہ ہر تھانہ اپنی حدود میں مکمل فعال اور متحرک نظر آئے۔