تورغر کے علاقے بلیانی اکازئی میں دو نوجوان دریا میں بہہ کر جاں بحق

اتوار 29 جون 2025 18:40

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) تورغر کے علاقے بلیانی اکازئی میں دو نوجوان دریا میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے ۔ مرحومین کی شناخت رحمت بلال ولد سخی سرور اور انور رفیق ولد نصیب رفیق کے ناموں سے ہوئی ہے، جو دریا کے قریب کسی کام کے سلسلے میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

گرمی کی شدت کے باعث نہانے کی کوشش نے لمحوں میں غمناک حادثے کو جنم دیا۔ دریا کی تند و تیز موجوں نے دونوں نوجوانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔گاوں کے لوگ بروقت موقع پر پہنچے، مگر قدرت کے فیصلے کے آگے سب بے بس نظر آئے۔ نہ صرف علاقہ سوگوار ہے بلکہ پورا تورغر اس سانحے پر غم میں ڈوبا ہوا ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :