تھرپارکر، آسمانی بجلی گرنے کے دو واقعات میں دو نوجوان جاں بحق

اتوار 29 جون 2025 18:50

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) تھرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے دو واقعات میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے، تیز ہواؤں سمیت کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش گزشتہ دو روز سے برس رہی ہے ،جس کے نتیجے میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوشگوار بن گئی ہے ، تحصیل ننگرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے دو واقعات میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے، ننگرپارکر کے قریب گاؤں پاندی میں آسمانی بجلی گرنے سے کھیتی میں کام کرنے والا کسان کرشن کولہی اور گاؤں جانے والا موٹرسائیکل سوار دیارام کولہی جاں بحق ہو گئے۔\378