ٹرین کی زد میں آکر پندرہ سالہ لڑکا جاں بحق

اتوار 29 جون 2025 20:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) ٹرین کی زد میں آکر پندرہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹک میں اعوان شریف کے قریب راولپنڈی سے آنے والی تھل ایکسپریس کی ذد میں آ کر 15 سالہ عدنان ولد وارث خان شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور زخمی کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔