ذ*باٹا پور میں لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگا دی، ڈولفن اہلکار نے جان بچا لی

ر*16 سالہ لڑکی 2 روز سے لاپتا تھی، مقدمہ اغوا کا درج، خودکشی کی کوشش ناکام

اتوار 29 جون 2025 20:20

Wلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء) لاہور کے علاقے باٹا پور میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 16 سالہ لڑکی مہرین نے بی آر بی نہر میں چھلانگ لگا دی، تاہم ڈولفن فورس کے اہلکار نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کی جان بچا لی۔ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق لڑکی دو روز سے لاپتا تھی اور اس کے اغوا کا مقدمہ بھی درج تھا۔

(جاری ہے)

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ وہ اپنے گھریلو مسائل سے پریشان تھی اور دلبرداشتہ ہو کر اس نے نہر میں کود کر خودکشی کی کوشش کی۔

اسی دوران گشت پر مامور ڈولفن فورس کے اہلکار ندیم نے فوری طور پر نہر میں چھلانگ لگا کر لڑکی کو زندہ نکال لیا۔ اہلکار کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی پر لڑکی کی جان بچ گئی۔دوسری جانب ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے جان بچانے والے اہلکار اور اس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی تاکہ عوام کی خدمت کا جذبہ مزید مضبوط ہو۔

متعلقہ عنوان :