چارسدہ،رشتے کے تنازع پر میاں بیوی اور کمسن بچی قتل

مقتولین کا تعلق پشاور کے علاقے داودزئی سے ہے، پولیس

اتوار 29 جون 2025 20:25

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)چارسدہ کے تھانہ سرو کے حدود دلہ زاک میں رشتے کے تنازع پر میاں بیوی اور کمسن بچی کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، مقتولین کی لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے شبقدر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان شکور اور عمر کا مقتولین کے ساتھ رشتہ کا تنازع چل رہا تھا، مقتولین کا تعلق پشاور کے علاقے داودزئی سے ہے۔