اسلام آباد،ایک سال میں 1427ریسٹورنٹس پر 3کروڑ 30لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتوار 29 جون 2025 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)اسلام آباد میں 1ہزار 427ریسٹورنٹس پر 3کروڑ 30لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔فوڈ اتھارٹی اسلام آباد نے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے،جس کے مطابق مجموعی طور پر 13ہزار 595یونٹس کی انسپکشن کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فوڈ اتھارٹی اسلام آباد نے مجموعی طور پر 1427ریسٹورنٹس کو 3کروڑ 30لاکھ جرمانہ کیا۔سالانہ رپورٹ کے مطابق مضر صحت خوراک کی تیاری اور فروخت پر 370یونٹس سیل کیے گئے جبکہ 11کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے 1سال میں 2ہزار 513لائسنسز جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :