ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سماجی شخصیت رجب علی شیخ کی قیادت میں تین رکنی وفد کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات

اتوار 29 جون 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سماجی شخصیت رجب علی شیخ کی قیادت میں تین رکنی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں منیب حسین اور اسد عباس شامل تھے۔

(جاری ہے)

اتوار کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مخصوص نشستوں کے حوالہ سے عدالت عظمی کے فیصلہ ، ملک کے سیاسی حالات ،ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ پاسپورٹ ، نادرا کے دفاتر کے نیٹ ورک میں توسیع ، چشمہ لفٹ کینال اور دیگر تعمیراتی منصوبہ جات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے دوران واپڈا کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیئے انہیں کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر گورنر نے فوری طور پر واپڈا حکام سے رابطہ کیا اور اس ضمن میں ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ وفد نے ڈیرہ کے مسائل کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں اور جذبات کو خراج تحسین پیش کیا۔