شام کی صدر احمد الشرع پر قاتلانہ حملے کی خبروں کی تردید

پیر 30 جون 2025 08:30

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) شام کی وزارتِ اطلاعات نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ عبوری صدر احمد الشرع پر جنوبی شہر درعا کے حالیہ دورے کے دوران قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

شامی عرب خبر رساں ایجنسی صنعا کے مطابق وزارت کے ایک ذریعے نے بتایا کہ یہ دعوے بے بنیاد ہیں۔ایجنسی نے اس مبینہ واقعے یا اس کی اصل کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔