سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے کے باعث 11 افراد ہلاک ، سعودی عرب کی تعزیت

پیر 30 جون 2025 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) سعودی عرب نے سوڈان میں سونے کی روایتی کان منہدم ہونے سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں اس مشکل وقت میں سوڈان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور زخمیوں کی جلد خواہش ظاہر کی۔سوڈان کی سرکاری کانکنی کمپنی نے اتوار کو بتایا کہ سوڈان کے شمال مشرق میں واقع سونے کی کان کے جزوی طور پر منہدم ہونے سے 11 کان کن ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔کمپنی نے ھوید کے صحرائی علاقے میں واقع اس کان میں کام معطل کر رکھا تھا۔