ایم پی اے حلقہ پی پی 52 حنا ارشد وڑائچ کا سمبڑیال کا دورہ ،مسلم لیگ (ن) کے کارکن ملک سلیم اللہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا

پیر 30 جون 2025 12:40

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) رکن صوبائی اسمبلی پاكستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 52 حنا ارشد وڑائچ نے سمبڑیال کا دورہ کیا اور مسلم لیگ (ن )کے کارکن ملک سلیم اللہ کی وفات پرمحلہ قاضیاں پرانا سمبڑیال میں ان کے گھر جاکرتعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ (ن )کے کارکنان رانا گلنواز، نعیم صدیقی ، حافظ وسیم شیخ ، چوہدری احسان اللہ وڑائچ و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے كہا كہ مرحوم پاكستان مسلم لیگ (ن )كے ایك متحرم كاركن تھے ۔انہوں نےمرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی ۔