برصغیرپاک وہند میں امام احمد رضا پرسب سے زیادہ پی ایچ ڈی کی گئی، حاجی حنیف طیب

جمعہ 22 اگست 2025 18:33

برصغیرپاک وہند میں امام احمد رضا پرسب سے زیادہ پی ایچ ڈی کی گئی، حاجی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل محدث بریلوی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پرنظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کوخدادادصلاحیتوں سے نوازا،آپ نے قرآن وسنت کی ترویج واشاعت اوردینی اقدارکے تحفظ میں اہم کرداراداکیا۔

اُن کے حالات زندگی پڑھتے ہیں تو وہ حیرت انگیزقوت حافظہ کیساتھ بہت سارے شعبوں اور علوم پرمہارت رکھتے تھے آپ جلیل القدرمحدث اوربلند پایہ فقیہ تھے بہت قیمتی اہم کتابیں،عربی،فارسی،اردوزبان میں لکھی بڑی مشہورکتابوں کے حاشیہ لکھے فتاویٰ رضویہ تصنیف فرمائی۔

(جاری ہے)

قرآن مجید کااردوترجمہ ’’کنزالایمان‘‘ لکھنا اعلیٰ حضرت کا علمی شاہکارہے،اعلیٰ حضرت امام احمدرضا رحمة تعالیٰ علیہ کوعلوم اسلامیہ میں گہری نظر تھی،علوم فنون،ریاضی اورعلم فلکیات میں کامل مہارت حاصل تھی فتویٰ رضویہ کااگر مطالعہ کریں تواُس میں الجبرا،جیومیٹری اورٹرگنومیٹری کے فارمولہ بھی ملیں گے جو عام طورپرکسی عالم کے فتویٰ کے دوران نہیں ملتے۔

حاجی حنیف طیب نے کہاکہ اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان ایک عظیم شاعر تھے سرکاردوعالم ﷺسے والہانہ محبت تھی سرکاردوعالم ﷺکی شان میں بہت سی نعتیںلکھی،سلام لکھا ،آپ کی نعتیہ دیوان حدائق بخشش کے نام سے شائع ہوا’’مصطفی جان رحمت پر لاکھوں سلام‘‘بہت مشہورہے جو پوری دنیا میں پڑھا جاتا ہے آپ کی اردومیں نعتیہ شاعری آج بھی لوگوں کے دلوں میں سرکاردوعالم ﷺسے محبت کے جذبات کوفروغ دے رہی ہے ۔

حاجی حنیف طیب نے کہاکہ برصغیر پاک وہند میں جس شخصیت پرسب سے زیادہ پی ایچ ڈی ہوئی وہ اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان ہے۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب کامزیدکہناتھاکہ اعلیٰ حضرت امام احمدرضا نے اپنے اخلاق وکردار،علم وعمل کے ذریعے بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ راست پرلانے کیلئے گراں قدرکام سرانجام دیئے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اعلیٰ حضرت کی تعلیمات اوراُن کی خدمات کوآنے والی نسل کو آگاہ کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :