بدنام زمانہ منشیات فروش کو اس کی بیوی سمیت پولیس تھانہ وار برٹن نے گرفتار کر کے منشیات برآمدکرلی، مقدمہ درج

جمعہ 22 اگست 2025 18:26

بدنام زمانہ منشیات فروش  کو اس کی بیوی   سمیت  پولیس تھانہ وار برٹن نے ..
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ننکانہ صاحب کے تھانہ واربرٹن پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو بیوی کے ہمراہ رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ واربرٹن نے ایس ایچ او سیف ورک کی سربراہی میں منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

ملزم بابر کو اسکی بیوی نائلہ کے ہمراہ گرفتار کر کے انکے قبضہ سے ساڑھے 3 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔

تھانہ واربرٹن پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔ گرفتار ملزم بابر رابری، چوری اور منشیات فروشی سمیت 16 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ہے۔ ڈی پی او ننکانہ فراز احمد کا کہنا ہے کہ ضلع کو منشیات کی لعنت سے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے، نشے کا ناسور پھیلانے والے ناقابل معافی ہیں۔\378