ملتان، باپ نے نشے کے عادی بیٹے کو قتل کر دیا

جمعہ 22 اگست 2025 15:10

ملتان، باپ نے نشے کے عادی بیٹے کو  قتل کر دیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ملتان میں باپ نے نشے کے عادی 40 سالہ بیٹا کو قتل کردیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق افسوسناک وقوعہ جمعہ کو قصوری چوک کے قریب راجپوت کالونی بستی اوڑ والی میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جس میں نشے کے عادی محمد اشرف کو اس کے والد عبدالشکورنے سر پر اینٹ مار کر قتل کر دیا۔ریسکیو 1122اور متعلقہ پولیس نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کر امدادی اور ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹمارم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :