لاہور ہائیکورٹ ،صنم جاوید ، خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی

پیر 30 جون 2025 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید ، فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب کے خلاف پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر تھیں تاہم جسٹس طارق محمود باجوہ کی مصروفیات کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواستیں سوموار کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھیں۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کے احکامات کے باوجود آئی جی پنجاب اور دیگر افسران نے ان کی رہائی عمل میں نہیں لائی، جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔