اساتذہ تعلیم و تربیت کے ساتھ سکول کی تزئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ دیں ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن

پیر 30 جون 2025 13:40

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن مجاہد حسین علوی نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ادو فتاح تحصیل پسرور کا دورہ کیا اور سکول کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی اور سجاوٹ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران لگانے گئے پودوں کی حفاظت کی جائے ان کا مناسب خیال رکھا جائے اور نئے داخل ہونے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انہیں بہتر تعلیمی ماحول بھی فراہم کیا جائے کیونکہ بہتر تعلیمی ماحول سے بہتر نتائج میں مدد ملتی ہے ۔

سی ای او نے سکول میں صفائی ستھرائی اور رنگ و روغن کے کام میں مشغول سکول ملازمین کی حوصلہ افزائی کی اور مزید بہتری کے لیے نشاندہی کی۔کلاس رومز کے وزٹ کے دوران انہوں نے بلڈنگ کی حالت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دنوں میں چھتوں پر پانی نہ کھڑا ہونے دیا جائے ۔انہوں نے اساتذہ اور دیگر عملہ کے کام کی بھرپور تعریف کی اور مزید بہتری کے لیے تجاویز دیں۔اخر میں انہوں نے کوڑا دان کے استعمال کے بارے میں ایکٹیویٹی بھی کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :