ایک اور شہید پولیس آفیسر کی فیملی کو گھر کی فراہمی

پیر 30 جون 2025 13:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ایک اور پولیس آفیسر کی فیملی کو گھر دے دیا،شہید سب انسپکٹر محمد شفیق کے اہلخانہ کو 01 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق گوجرانوالہ کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا، شہید سب انسپکٹر محمد شفیق نے 2023 میں دوران ڈیوٹی فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، شہید سب انسپکٹر محمد شفیق کے اہلخانہ میں اہلیہ، 02 بیٹے اور 03 بیٹیاں شامل ہیں ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کو گھر کیلئے فنڈز جاری کئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید سب انسپکٹر محمد شفیق کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔