ڈی پی او کی ہدایت پر بھکر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، شراب فروش کو گرفتار

پیر 30 جون 2025 14:00

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر بھکر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون تسلسل سے جاری ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ سب انسپکٹر خرم شہزاد انجم معہ پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم مسمی ملازم حسین ولد اللّٰہ دتہ سکنہ دلیوالہ کے قبضے سے 60 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او بھکر نے کامیاب کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔\378

متعلقہ عنوان :