سندھ: ڈینگی وائرس سے رواں سال پہلا مریض انتقال کر گیا

پیر 30 جون 2025 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی وائرس پہلا مریض انتقال کر گیا۔سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال کے حکام کے مطابق ڈینگی کا 24 سال کا مریض دو روز سے وینٹی لیٹر پر تھا۔

(جاری ہے)

اسپتال کے حکام کے مطابق مریض کے پلیٹیلیٹس 32 ہزار رہ گئے تھے۔حکام کے مطابق صحت مند انسان میں پلیٹیلیٹس کی تعداد ڈیڑھ سے ساڑھے 4 لاکھ تک ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :