
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے مالی سال 2024-25 میں 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد مقامات پر بجلی چوری بے نقاب کی ،ترجمان
پیر 30 جون 2025 14:50
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر چھ (6) ملازمین کو گرفتار اور اڑتالیس (48) کو معطل کیا گیا۔ ان کارروائیوں میں ناردرن سرکل لاہور میں چوبیس ہزار آٹھ سو ستاسی (24,887) مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، چوبیس ہزار آٹھ سو انچاس (24,849) ایف آئی آرز درج ہوئیں اور چار سو چھیالیس (446) افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ (1)ملازم لو معطل اور پانچ (5) ملازمین کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سینٹرل سرکل لاہور میں اٹھارہ ہزار ستاسی (18,087) کیسز رپورٹ ہوئے، اٹھارہ ہزار چون (18,054) ایف آئی آرز اور چار سو سڑسٹھ (467) گرفتاریاں ہوئیں جبکہ پانچ () ملازم کو حراست میں لیا گیا۔ ایسٹرن لاہور سرکل میں بیس ہزار ایک سو چھ (20,106) مقامات پر چوری کی نشاندہی ہوئی، جن میں بیس ہزار اٹھانوے (20,098) ایف آئی آرز اور انیس سو بیس (1,920) گرفتاریاں ہوئیں، اس دوران چار (4) ملازمین کو معطل کیا گیا۔اوکاڑہ سرکل میں سات ہزار ایک سو پانچ (7,105) کیسز، سات ہزار ایک سو چار (7,104) ایف آئی آرز اور سات سو چھتیس (736) گرفتاریاں ہوئیں۔ ساوتھ لاہور سرکل میں چودہ ہزار سات سو چونتیس (14,734) کیسز سامنے آئے، جن میں چودہ ہزار سات سو چوبیس (14,724) ایف آئی آرز اور دو سو اٹھاسی (288) افراد کو حراست میں لیا گیا۔ شیخوپورہ سرکل میں چوبیس ہزار دو سو انسٹھ (24,259) کیسز رپورٹ ہوئے، چوبیس ہزار دو سو تینتالیس (24,243) ایف آئی آرز درج ہوئیں، سولہ (16) گرفتاریاں ہوئیں اور بتیس (32) ملازمین کو معطل کیا گیا۔ قصور سرکل میں سولہ ہزار تین سو ساٹھ (16,360) بجلی چوری کے مقامات سامنے آئے، سولہ ہزار تین سو چھپن (16,356) ایف آئی آرز اور آٹھ ہزار پانچ سو اٹھہتر (8,578) گرفتاریاں عمل میں آئیں، جبکہ دس (10) ملازمین معطل کیے گئے۔ ننکانہ سرکل میں دو ہزار چار سو اٹھہتر (2,478) مقامات پر چوری کی نشاندہی ہوئی، تمام پر ایف آئی آرز درج ہوئیں، بتیس (32) افراد گرفتار اور ایک (1) ملازم کو معطل کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ لیسکو ایک شفاف، ایماندار اور صارف دوست نظام پر یقین رکھتی ہے، تاکہ وہ تمام صارفین جو بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں، ان پر کسی قسم کا غیرضروری بوجھ نہ پڑے۔انہوں نے واضح کیا کہ ادارے کے اندر یا باہر بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی ۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.