شام کی صدر احمد الشرع پر قاتلانہ حملے کی خبروں کی تردید

پیر 30 جون 2025 14:55

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)شام کی وزارتِ اطلاعات نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ عبوری صدر احمد الشرع پر جنوبی شہر درعا کے حالیہ دورے کے دوران قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت کے ایک ذریعے نے بتایا کہ یہ دعوے بے بنیاد ہیں۔احمد الشرع نے جنوری میں شام کی عبوری حکومت کی قیادت سنبھال لی تھی، جب بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔بشار الاسد، جنہوں نے تقریبا ایک چوتھائی صدی تک شام پر حکومت کی، دسمبر میں روس فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :