تھرپارکر، محرم الحرام اور مون سون بارشوں کے حوالے سے کنٹرول روم قائم

پیر 30 جون 2025 15:30

تھرپارکر. 30 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے محرم الحرام میں امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے سمیت مون سون بارشوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے، جو چوبیس گھنٹے کام کریگا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کوئی بھی شکایت ہو تو بروقت کنٹرول روم پر اطلاع دی جائے تاکہ اس شکایت کو حل کریں، تھرپارکر پر امن ضلع ہے اس لیے امن امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے کہا کہ اس وقت تھرپارکر میں بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے دوران کوئی بھی ایمرجنسی ہو یا ہنگامی صورتحال ہو جائے تو اس حوالے سے بھی بروقت ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی جائے ،ہماری امدادی ٹیمیں موجود ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظام مکمل کیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر آفیس میں قائم کنٹرول روم نمبر 0232 920825 _ 0232920667 پر کال کر کے صورتحال سے آگاہ کر سکتے ہیں، کنٹرول روم کا فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو تھرپارکر فرید حنیف کو مقرر کیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :