Live Updates

ساہیوال ،عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کمشنر ساہیوال

پیر 30 جون 2025 15:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے 15 ارب روپے کی خطیر رقم سے صوبے بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا ایک بڑا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ساہیوال ڈویژن کے ان علاقوں میں یہ پلانٹ ترجیح بنیادوں پر لگائے جائیں گے جہاں زیر زمین پانی پینے کے قابل نہیں تاکہ اسے پینے کے قابل بنا کر عوام کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ایک ویڈیو لنک اجلاس میں کہی جس کی صدارت چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عاشق حسین جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران خان، اے سی جنرل غلام حسین بھٹی اور صاف پانی اتھارٹی کے انچارج جہاں تاب نے بھی شرکت کی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ محکمہ پبلک ہیلتھ اور اتھارٹی مشترکہ طور پر نئے پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے جامع سروے کریں۔ اجلاس میں صاف پانی اتھارٹی کے انچارج جہاں تاب نے 2019 میں ہونے والے سروے بارے بھی بریفنگ دی۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات