ڈولفن و پیرو کی ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری

پیر 30 جون 2025 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) ڈولفن فورس اور پیرو اسکواڈ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملوث 15ملزمان گرفتار کر لیا،ملزمان سے 5موٹر سائیکل، 5موبائل فون برآمد کر لی گئی،ہیلپ لائن پرموصول110کالزپرفوری رسپانس عمل میں لایاگیا،دورانِ پٹرولنگ 48اشتہاری سمیت 684عادی مجرمان، 37عدالتی مفروران گرفتار کر لیا گیا،ملزمان سے 18پستول،1رائفل، 3خنجر، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد،منشیات فروشوں سے 40بوتلیں شراب، 620گرام آئس، چرس ہیروئین برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ 139مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند ، 839افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی،22ون ویلنگ، 6پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیا گیا،کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 97 سے زائدافرادکوریسکیوکیاگیا،ڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کے لئے ہمہ وقت پرعزم ہے۔