ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر صدارت اجلاس، نہروں میں نہانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

پیر 30 جون 2025 17:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی زیر صدارت مون سون کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ، اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار، ڈی او ایمرجنسی نوید اقبال، انچارج ڈی ڈی ایم اے کیوان حسن، چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع طاہر مجید کپور سمیت سول ڈیفنس کے دیگر مقامی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ موسم برسات کی شدت اور نہروں میں نہانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو نہروں اور ندی نالوں میں نہانے سے روکیں۔انہوں نے شہری دفاع کی تنظیم نو اور ریسکیو 1122 کے ساتھ مشترکہ ایکشن پلان کی تیاری پر زور دیا تاکہ مربوط کوششوں کے ذریعے سروسز کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :