ا*گلشن راوی میں خاتون کی مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی

ژ*خاتون تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی ی* خاتون ڈپریشن کا شکار تھی،اہل خانہ کی گفتگو، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی

پیر 30 جون 2025 18:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) گلشن راوی کے علاقے میں 50 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو حالات سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کی شناخت آسیہ کے نام سے ہوئی ہے، جو گھریلو پریشانیوں اور مبینہ ڈپریشن کا شکار تھی۔

(جاری ہے)

آسیہ کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر میو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے مطابق خاتون کئی روز سے ذہنی دباؤ میں مبتلا تھی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور اہل خانہ کے بیانات کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :