اسلام آباد،سنگین جر ائم میں ملوث پانچ مجرمان سمیت 17 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

پیر 30 جون 2025 18:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث پانچ مجرمان سمیت 17 جر ائم پیشہ عناصر گرفتارکرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ کوہسار، کر اچی کمپنی، شالیمار، گو لڑ ہ، سبزی منڈی، نون، کورال، ہمک، پھلگراںاور شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیموں نی12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1760گرام ہیروئن،150گر ام آئس، 10بو تلیں شراب، 06 عدد مختلف بو ر کے پستول معہ ایمونیشن اوردوعدد خنجر برآمد کر لیے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ،جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران پانچ مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد محمدشعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن"پکار-15 " پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔